Sunday, December 10, 2023

Urdu Grammar Ism Zaat Iqsam and Sift

 معزز قارئین اس پوسٹ میں اسم ذات ، اسم ذات کی اقسام اور اسم صفت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اور مثالوں سے سمجھایا گیا ہے ۔ 

اردو گرائمر ( اسم ذات  ، اقسام اور اسم صفت ) 

اسم ذات کی اقسام

          اسم ذات کی پانچ قسمیں ہیں ۔

1)            

1-            اسم مصغر یا تصغیر: وہ اسم ذات ہے جس سے کسی اسم کی چھوٹائی یا چھوٹا پن ظاہر ہوجیسے صندوقچہ ( صندوق سے) کتابچہ ( کتاب سے ) اور بچونگڑا ( بچہ سے ) وغیرہ ۔

2-            اسم مکبر : اسم مکبر وہ اسم ذات ہے جس سے کسی اسم کی بڑائی یا بڑا پن ظاہر ہو جیسے ( پگڑی سے ) پگوڑ  یا پگڑ ، (گھڑی سے )گھڑیال اور(بوری سے )بورا  وغیرہ۔

3-            اسم ظرف : اسم ظرف وہ اسم ذات ہے جس سے کوئی جگہ یا وقت ظاہر ہو جیسے دوپہر، رات ، صبح ، سکول ، مسجد ، ہسپتال وغیرہ ۔

4-            اسم آلہ : اسم آلہ وہ اسم ذات  ہے جس سے کوئی اوزار یا  ہتھیار ظاہر ہو جیسے چھری ، چاقو، کلہاڑا ، کَسی ، ہتھوڑا وغیرہ ۔

5-            اسم صوت : اسم صوت وہ اسم ہے جو کسی جان دار یا بے جان  چیز کی آواز کو ظاہر کرتا ہو ۔ جیسے میاؤں میاؤں ( بلی کی آواز)، کائیں کائیں ( کوے کی آواز) ، سائیں سائیں ( ہوا کی آواز ) ، کٹ کٹ (مرغی کی آواز) ، چھم چھم( بارش کی آواز ) ، میں میں ( بکری کی آ و ا ز ) وغیرہ ۔

اسم صفت

اسم صفت وہ کلمہ ہو تا ہے جس سے یہ معلو م ہوتا ہے کہ کوئی شخص ، جگہ یا چیز کس قسم کی ہے ۔ یہ اسم دراصل کسی کی اچھی یا بری حالت ظاہر کرتا ہے ۔ جس چیز کی صفت بیان کی جائے اسے موصوف کہا جا تا ہے ۔ جیسے اچھا آ د می ، سبز پرچم ، خوب صور ت شہر  ان میں اچھا ، سبز اور خوب صورت کو اسم صفت کہتے ہیں اور آ د می ، پر چم اور شہر کو مو صو ف کہا جا تا ہے ۔


معزز قارئین  پوسٹ اچھی لگی ہو تو آگے اپنے چاہنے والوں میں شاندار معلومات ضرور شئیر کریں۔ ایسی مزید معلومات کے لیے اس ویب سائیٹ باقائدگی سے مطالعہ کرتے رہیں ۔ شکریہ

No comments:

Post a Comment

Muraqba karny ka tareeqa Sharait e Muraqib

 Muraqba karny ka tareeqa Sharait e Muraqib دربیان شرائط مراقب   ( مراقبہ کرنے والا ) و مراقبات 1)     منجملہ مراقب کو چاہیے کہ  مراقبہ کے...