Sunday, December 10, 2023

Urdu Grammar Sentence Jumla Kinds of sentence Jumla ki Iqsam

  جملہ

جس بات کا مطلب پوری طرح سمجھ میں آ جائے اس بات کو قواعد میں جملہ کہتے ہیں ( الفاظ کا ایسا مجموعہ جس کا مطلب پوری طرح سمجھ میں آ جائے جملہ کہلاتا ہے  )  ۔ مثلا

1-             اکرم نے پانی پیا۔  2-  درخت ٹوٹ گیا ۔

پہلا جملہ چا ر الفا ظ سے اور دوسرا جملہ تین الفا ظ سے مل کر بنا ہوا ہے ۔

جملے کے حصے

جملہ کے دو حصے ہوتے ہیں ۔         1- مسندالیہ     2 - مسند

جملے میں جس چیز   یا شخص کے بارے میں کچھ کہا جائے اسے مسندالیہ اور جو کچھ کہا جائے اسے مسند کہتے ہیں ۔ جیسے اوپر والے جملوں میں اکر م ا و ر درخت مسندالیہ اور پانی پیا اور ٹوٹ گیا مسند ہیں۔

جملے کے حصے

جملے کے تین حصے ہوتے ہیں ۔

فعل                   فاعل             مفعول

فعل : ایسا کلمہ  ہے جس میں کسی کام کا کرنا ، ہونا یا سہنا  زمانے کےساتھ پایا جائے ۔ جیسے شازیہ خط لکھتی ہے ۔ وسیم کھانا کھائے گا ۔ اسلم کرکٹ کھیل رہا ہے ۔ ان جملوں میں لکھتی ہے، کھائے گا اور کھیل رہا ہے سب فعل ہیں ۔

فاعل : ایسا کلمہ جو کام کرنے والے کو ظاہر کرے جیسے درزی کپڑے سیتا ہے ۔ عظمیٰ کھانا پکا رہی ہے ۔ ان جملوں میں درزی اور عظمیٰ فاعل ہیں ۔

مفعول : وہ کلمہ جس پر فعل واقع ہو مفعول کہلاتا ہے  جیسے اکرم قلم خریدے گا ۔ نعیم نےدروازہ بند کیا تھا ۔ ان جملوں میں قلم اور دروازہ مفعول ہیں ۔

فعل کی قسمیں ( بلحاظ زمانہ )

فعل ماضی: وہ فعل ہے  جس میں کسی کام کا کرنا ،ہونا یا سہنا گزرے ہوئے زمانے مین پایا جائے  جیسے عظمیٰ گئی۔ ارشد کھیل رہا تھا ۔ آپا کھانہ کھا چکی تھی وغیرہ ۔

فعل حال: وہ فعل جس میں کسی کام کرنا ، ہونا یا سہنا موجودہ زمانے میں پایا جائے جیسے احمد آتا ہے ۔ وہ کھیل رہا ہے ۔ سفینہ لکھتی ہے ۔

               فعل مستقبل : وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا آنے والے زمانے میں                 پایا جائے ۔جیسے اسلم کھیلے گا ۔ ندیم پڑھے گا ۔ شازیہ لکھے گی وغیرہ ۔

معزز قارئین  پوسٹ اچھی لگی ہو تو آگے اپنے چاہنے والوں میں شاندار معلومات ضرور شئیر کریں۔ ایسی مزید معلومات کے لیے اس ویب سائیٹ باقائدگی سے مطالعہ کرتے رہیں ۔ شکریہ

No comments:

Post a Comment

Muraqba karny ka tareeqa Sharait e Muraqib

 Muraqba karny ka tareeqa Sharait e Muraqib دربیان شرائط مراقب   ( مراقبہ کرنے والا ) و مراقبات 1)     منجملہ مراقب کو چاہیے کہ  مراقبہ کے...